اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سلامتی کی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ، بے گھروں کی واپسی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے امن و امان کیلئے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشت گردی پھر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیرستان سمیت تمام نئے اضلاع ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوں۔ افسروں، جوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا دور واپس نہیں آنے دیں گے۔ پائیدار امن کیلئے ترقی پر توجہ دی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دیرپا امن و استحکام کیلئے آپریشنز جاری رہنے چاہئیں۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی جرات لگن اور قربانی کے جذبے کو سراہا۔
دہشت گردی کا دور واپس نہیں آنے دیں گے : آرمی چیف
Sep 27, 2018