نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر محبوب عالم کو بیان مکمل کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گواہ پر جرح کریں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح مکمل کرلی تھی۔ ریفرنس کی انیس سماعتوں پر مشتمل جرح میں خواجہ حارث نے العزیزیہ اسٹیل کے قیام، فروخت، لیے گئے قرض اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے قیام سے متعلق سوالات کیے۔ میاں نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد آج پہلی بار عدالت میں پیش ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...