اگست کیلئے بجلی 1.16روپے یونٹ مہنگی، صارفین پر 16ارب سے زائد بوجھ پڑیگا

Sep 27, 2018

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت اور صارفین سے وصول کی گئی لاگت میں ایک روپے 16پیسے کی کمی کا فرق رہا۔ اضافے کی منظوری کے بعد صارفین پر آئندہ ماہ 16ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں