قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان آئیگا فی الحال نئے قرض کی بات نہیں ہو گی: اسد عمر

اسلام آباد (آئی این پی) آئی ایم ایف کا وفدآج پاکستان آئیگا جہاں وہ قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وفد وزیر خزانہ اور وزیر پلاننگ کمیشن سے ملاقات کریگا۔ ملاقاتوں میں وفد قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے بات چیت کریگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرلڈ فنگر کرینگے جبکہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک اور سیکرٹری اقتصادی امور ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستان کی حیثیت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد پٹرولیم، سرمایہ کاری، ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ دریں اثنا وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے سٹاف کی سطح کے وفد سے فی الحال نئے قرض کی بات نہیں ہو گی۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ کسی کی تنقید کو دل پر نہیں لیتا ۔ مشکل وقت میں کم سے کم بوجھ غریب پر ڈالنا ہے ۔ گزشتہ حکومت کے وزیر خزانہ نے آتے ہی ہر چیز پر ٹیکس بڑھا دیا تھا ۔ ہم نے عام آدمی کے روز مرہ کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...