پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق امریکا کے ناظم الامورپال جونزنے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا. ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی ناظم الامورنے خطے میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان کے کردارکوتسلیم کیا اورسراہا.