لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی جریدہ انڈی پینڈنٹ بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا۔ جریدکے کے مطابق انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ابھری، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو اہم ممالک کی فہرست میں لاکھڑا کیا۔ عمران خان نے عوام کو امید دلائی کہ پریشانی اور مشکلات کا وقت ختم ہو گیا، انہوں نے عوام کو کڑے اور مکمل اختساب کا یقین دلایا، گزشتہ پانچ سال سے پاکستان میں سیاسی اور معاشی مسائل بڑھ رہے تھے ان حالات میں عمران خان سے لوگوں کو توقعات بہت زیادہ تھیں۔ عمران خان کی اصلاحات کا عمل مثبت سمت میں جاری ہے۔ بین الاقوامی منظر نامے میں عمران خان اپنے پیش روؤں سے مختلف ہیں۔ عمران خان کو امریکہ افغانستان امریکہ ایران کے مابین ثالث کیلئے درخواستیں ہو چکی ہیں۔ ثالثی درخواستیں ان کو عالمی لیڈر کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کی واضح مثال ہے۔ پلواما واقعہ اور کشمیر بحران عمران خان کی قیادت کا فوری امتحان تھا، عمران خان اس امتحان میں کامیاب رہے۔