پشاور(آن لائن) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباء اور طالبات کا جوڑے بنانا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ کیمپس میں اکھٹے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔یونیورسٹی انتظامیہ نیسخت تنبیہہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو جرمانہ کرکے انکے والدین کو یونیورسٹی بھی بلایا جائے گا۔باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ پر پابندی کا یہ نوٹیفیکیشن 23ستمبر کو جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کے لئے پردہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔تاہم ذرائع ابلاغ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی تھی۔
باچا خان یونیورسٹی :طلباء اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی
Sep 27, 2019