سدرہ امین کی سنچری ‘پی سی بی بلاسٹرز قومی ون ڈے ویمنز چیمپئنز بن گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی بلاسٹرز نے قومی ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ پی سی بی بلاسٹرزکے 216 رنز کے جواب میں پی سی بی چیلنجرز210رنز بناسکی۔ ناقابل شکست 102 رنز بنا نے پر سدرہ امین کو فائنل کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی بلاسٹرزکی 3 کے مجموعی سکور پر اوپنر عائشہ ظفر نے وکٹ کھودی۔ 38 پر عمیمہ سہیل آؤٹ ہوگئیں۔ سدرہ امین اور کائنات حفیظ کے درمیان 65 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کائنات حفیظ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ عالیہ ریاض اور سدرہ امین کے درمیان 100 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عالیہ ریاض نے 42 رنز بنائے۔ سدرہ امین نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلاسٹرز نے 5 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز 7وکٹوں پر210 رنز ہی بناسکی۔ جویریہ رؤف 51 اور بسمعہ معروف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ چیلنجرز کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم 7 رنز بن سکے۔سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔چیلنجرز کی سیدہ عروب شاہ کو5 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...