لاہور(نمائندہ سپورٹس) وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور نوائے وقت کے کرکٹ تجزیہ نگار چودھری محمد صدیق دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہیں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے انجیو گرافی اور سٹنٹ ڈالنے کے بعد ڈسچارج کر دیا ہے۔ وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے چودھری محمد صدیق کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔