بھارت میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم اقلیتوں کو مظالم کاسامناہے:وزیراعظم

نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کافیصلہ کشمیریوں کی اُمنگوں اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیاجاناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ایشیاسوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اوردیگرعالمی فورموں پر زوردیاہے کہ وہ کسی بھی انسانی سانحے سے بچنے کے لئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فورسز نے گزشتہ 5 روز سے اَسی لاکھ سے زائد کشمیریوں کومقبوضہ وادی میں محصور کررکھاہے۔ مقبوضہ علاقے میں کرفیو کی پابندی جلدازجلداٹھائی جائے اوربھارت اپنے تمام غیرآئینی اورغیرقانونی اقدامات واپس لے۔عمران خان نے یہ بھی کہاکہ بھارت میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم اقلیتوں کو مظالم کاسامناہے۔

ای پیپر دی نیشن