مقبوضہ علاقے میں کرفیو کی پابندی جلدازجلداٹھائی جائے:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اوردیگرعالمی فورموں پر زوردیاہے کہ وہ کسی بھی انسانی سانحے سے بچنے کے لئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کریں۔

نیویارک میں ایشیاسوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فورسز نے گزشتہ چوون روز سے اَسی لاکھ سے زائد کشمیریوں کومقبوضہ وادی میں محصور کررکھاہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کرفیو کی پابندی جلدازجلداٹھائی جائے اوربھارت اپنے تمام غیرآئینی اورغیرقانونی اقدامات واپس لے۔

عمران خان نے کہاکہ بھارت میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم اقلیتوں کو مظالم کاسامناہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کافیصلہ کشمیریوں کی اُمنگوں اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کیاجاناچاہیے۔

ای پیپر دی نیشن