اژدھے اور مگر مچھ رکھنے کا کیس،رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ماڈل ٹائون کچہری لاہور نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے رکھنے پر گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔   جمعہ کو عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ کو   طلب کر رکھا تھا۔ وائلڈ لائف حکام نے 11 ستمبر کو اداکارہ کا چالان کیا تھا۔اداکارہ پر غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کا الزام ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کی اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر چالان کیا تھا۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پانچ سال سے ان سے کھیل رہی ہیں۔رابی پیرزادہ کا یہ بھی موقف  ہے کہ سانپ ، مگرمچھ اور اژدھا ان کی ملکیت نہیں ۔ادھر وائلڈ لائف حکام کا موقف  ہے کہ اداکارہ عدالت کو بتائیں کہ یہ حشرات کس کے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن