'جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے: سرفرازاحمد نے بلاول بھٹو کو ٹرول کردیا

Sep 27, 2019 | 12:41

ویب ڈیسک

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹرول کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سرفراز سے میچ کے دوران بارش ہونے سے متعلق سوال کیا تو سرفراز نے انتہائی سنجیدہ ماحول میں بلاول بھٹو کا بیان دہرا دیا اور وہاں موجود تمام لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔سرفراز نے صحافی کو جواب دیا کہ انہوں نے اب تک پچ نہیں دیکھی مگر جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔بلاول بھٹوکا بیان انتہائی سنجیدگی سے ٹھہر ٹھہر کر دہرانے کے بعد سرفراز خود بھی ہنس پڑے اور صحافیوں نے بھی قہقہے لگائے۔یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران حیدر آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے پانی پر بیان دیا تھا کہ ہمیں یہ چیز سمجھنا ہوگی کے جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتی ہو تو زیادہ پانی آتا ہے۔بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔سرفراز کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز نے بلاول کو ٹرول کرتے ہوئے ایسا مذاق کیا جس کے بعد وہ خود حیران ہو گئے کہ انہوں نے اتنا اچھا مذاق کرلیا۔ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز کی اس ویڈیو نے اْن کا دن بنا دیا۔ایک کا کہنا تھا کہ سرفراز بہت زیادہ شرارتی ہوگئے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ جملہ غیر ارادی طور پر سرفراز نے کہا۔

مزیدخبریں