مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آج یوم کشمیر منایاجارہاہے۔
یہ دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرنا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کراناہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے جہاں وہ اقوام عالم کومقبوضہ کشمیرمیں کرفیواوربھارتی مظالم سےآگاہ کریں گے ۔