میرپور آزادکشمیر میں کے زلزلےکے آفٹرشاکس جاری

Sep 27, 2019 | 15:49

ویب ڈیسک

 آزادکشمیر کے زلزلہ زدہ شہر میرپور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آفٹرشاکس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں جبکہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں اللہ کے حضور استغفار کا ورد کیا گیا  ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قوم سے اپیل کی تھی کہ جمعہ کو یوم استغفار منایا جائے ،علما کرام نماز جمعے کے بعد خصوصی طور پر دعائیں کروائیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تین روز قبل آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث میر پور آذاد کشمیر میں مختلف حادثات کے دوران انتالیس افراد جاں بحق جبکہ چھ سو چودہ زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے باعث مجموعی طور پر 450 گھروں کو نقصان پہنچااور کوٹلی کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر تباہ ہواہے۔

مزیدخبریں