لاہور( خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ 3 اکتوبر کو مینار پاکستان ہونیوالی 9 ویں سالانہ عالمی عزت رسولؐ و بتولؓ کانفرنس موجودہ ملکی سیاسی ومذہبی حالات میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور ملک بھر سے جید علماء کرام مشائخ عظام دینی مدارس کے سربراہان ومفتیان کرام مسلم امہ کو موجودہ صورتحال میں قابل عمل تجاویز اور اسلام کا دستور العمل پیش کریں گے۔کانفرنس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے عوام اہل سنت بھر پور شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں 500 سے زائد دینی مدارس کے سربراہان ومفتیان کرام نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عزت رسولؐ کانفرنس ملکی سیاسی ومذہبی حالات میں سنگ میل ثابت ہوگی:عرفان شاہ مشہدی
Sep 27, 2020