طورخم(نوائے وقت رپورٹ) طورخم سرحد کھولنے کیلئے مزدوروں کا آٹھ روز سے قومی شاہراہ پر جاری دھرنا ختم ہو گیا مظاہرین نے دھرنا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر ختم کیا ڈی سی کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت سرحدی گزرگاہ پر پیدل آمدورفت معطل ہے طورخم سرحد کی مکمل بحالی کی سفارشات وفاق کو بھیجی ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقامی افراد مزدوری کیلئے صبح افغانستان جاتے اور شام کو واپس آتے ہیں ۔
مذاکرات کامیاب، طورخم سرحد کھلے کیلئے مزدوروں کا 8 روز جاری دھرنا ختم
Sep 27, 2020