عوام اپوزیشن کی بجائے حکومتی ایجنڈے کیساتھ متحد کھڑے ہیں: گورنر

لاہور‘ مری (نیوز رپورٹر + نامہ نگار خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی۔ سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، آج دہشت گرد بھارت کا چہرہ پوری دْنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بھی سفیر ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے نہیں بلکہ حکومت کے بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں، تمام حالات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ مری سے نامہ نگار کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جرات کو جنرل اسمبلی میں خطاب پر پوری قوم سلام کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری کی یونین کونسل علیوٹ میں مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو اور توسیع کا جائزہ لینے کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی اور پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وبا پر قابو پاکر دنیا کے لئے مثال قائم کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن