عمران خان امت مسلمہ کے ترجمان بن کرابھرے ،سیف اللہ نیازی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو جامع اور تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں نہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان محض پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ترجمان بن کرابھرے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں محض پاکستان اور خطے کی سلامتی کا ہی نہیں بلکہ عالمی امن کی بحالی و استحکام کا روڈ میپ دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور فلسطین پر غیرمبہم مؤقف دنیا کے سامنے رکھ کر اقوام عالم کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا اہم پیغام دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے مطابق ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار کے نسل پرستانہ اقدامات، اقلیتوں کیخلاف مظالم اور مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ تسلط کے مہلک ااثرات بھی اقوام عالم پر نمایاں کئے ہیں پاکستان کیخلاف مودی سرکار کے جارحانہ عزائم اور ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات قوم کے جذبات کی بہترین ترجمانی تھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی تغیر کو موضوعِ سخن بنانے پر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تغیر ابھرتا ہوا عالمی مسئلہ ہے جسکے لئے اقوام کو ملکر کام کرنا ہوگا اپنے بیان میں ترقی پذیر ممالک کی کرپٹ حکمران اشرافیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ذریعے سالانہ بنیادوں پر اربوں ڈالر کی ترقی یافتہ ممالک منتقلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے عالمی دنیا سے منی لانڈرنگ کے تدارک کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن