کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دین اسلام ہمیں بچیوں کی بہتر تربیت اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی تلقین کرتاہے،کیونکہ تعلیم یافتہ خاتون بہتر گھرہی نہیں بلکہ ایک بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے،پڑھی لکھی اور تربیت یافتہ ماں اپنے بچوں میں بہترین تربیت منتقل کرتی ہے ،معاشرے کے ہر فردکی ذمہ داری ہے کہ اپنی بچیوں کی تعلیم وتربیت کو ترجیح دیں، تعلیم یافتہ اور ہنرمندعورت خوشحال خاندان کے ساتھ ساتھ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔یہ باتیں ایس وائی ایم اسکل ڈیولپمنٹ اکیڈمی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہ نورچشتی نے دوسرے اسٹیشن پر ذہین ومستحق طالبات میں سلائی مشنیوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ SYMاسکل ڈیولپمنٹ اکیڈمی نہ صرف بہترین تربیت کرکے بچیوں کو معاشرے کی کارآمد شہری بنارہاہے بلکہ معیشت کو سدھارنے میں بھی اہم کردار ادا کررہاہے۔
اسلام بچیوں کی بہتر تربیت اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی تلقین کرتاہے،ماہ نورچشتی
Sep 27, 2020