پیرس (نوائے وقت رپورٹ) پیرس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے سابق دفتر پر حملہ کرنے والے دو چاقو برادر ملزم میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور ایک کا الجزائر سے ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے متنازعہ جریدے چارلی ایبدو کے سابق دفتر کے قریب تیز دھار چاقو سے راہگیروں پر حملہ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کا تعلق الجزائر اور پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں بالترتیب 32 اور 18 سال ہے۔ 18 سالہ نوجوان تین سال قبل ہی فرانس آیا تھا جس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ فرانسیسی پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں میں الجزائر سے تعلق رکھنے والا32 سالہ شخص مرکزی ملزم ہے جس نے 18 سالہ نوجوان کے جذبات کو اکساکر اپنے ساتھ شامل کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٹھارہ سالہ حملہ آور کو پولیس گرفتار کر رہی ہے جس نے ٹریک سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور گہرے رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ وہ معمولی زخمی بھی ہے۔ فرانسن کے وزیر خارجہ نے چاقو حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ فرنچ میڈیا کے مطابق مرکزی ملزم سمیت سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پیرس: خاکے شائع کرنیوالے میگزین پر حملہ دہشت گردی: وزیر داخلہ‘ پاکستانی سمیت 7 گرفتار
Sep 27, 2020