اترپردیش: انتہا پسند ہندوؤں کی مسجد کی جگہ مندر بنانے کیلئے عدالت میں درخواست 

 آگرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایودھیا میں بابری مسجد پر قبضے اور مندر کی تعمیر کے بعد  اتر پردیش میں انتہا پسند ہندوؤں نے متھرا میں تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو بھی شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دیکر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست میں الزام کہ یہ شری کرشنا کی جنم بھومی ہے جس پر مغل دور میں قبضہ کر کے مسجد اور عید گاہ تعمیر کی گئی تھی۔  شری کرشنا کی جنم بھومی پر بھی مندر قائم کیا جائے۔ درخواست وکیل رنجنا اگنی ہوتری نے دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...