موٹروے زیادتی کیس‘ ملزم عابد کی عدم گرفتاری پر سینٹ انسانی حقوق کمیٹی برہم 

اسلام آباد +لاہور(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) لاہور سیالکوٹ موٹروے خاتون زیادتی کیس سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ کنونیئر سینٹ کمیٹی سینیٹر قرۃ العین مری اور سینیٹر کیشو بائی نے وقوعہ کا دورہ کیا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے خاتون زیادتی کیس سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ پولیس کی جانب سے سینٹ کمیٹی ممبران کو اب تک تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ مرکزی ملز م عابد ملہی گرفتار نہ ہونے پر سینٹرز نے پنجاب پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایک ملزم پولیس گرفتار نہ کر سکی، ملزم ہر جگہ سے فرار ہوتا رہا، پولیس دیکھتی ہی رہی۔ سینٹ کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ اندوہناک واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت کو خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن