اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے نواز شریف کی پراپرٹیز‘ گاڑیوں‘ بنک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں جبکہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا نیب نے نواز شریف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے دائرہ کار وسیع کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے تفصیلات ایل ڈی اے ڈی سی لاہور ایکسائز نجی بنک سے مانگیں اور نواز شریف کی لاہور میں 1550 کنال زمین کی دستاویز فراہمی کیلئے ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز لینڈ کروزر‘ 2 ٹریکٹر کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی بنک میں نواز شریف کے نام ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا نیب احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر رہا ہے۔
نواز شریف کے اثاثوں کی چھان بین‘ نیب نے جائیدادوں گاڑیوں‘ اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی
Sep 27, 2020