گلگت بلتستان: شجاعت نے پارٹی عہدیداروں، الیکشن کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کر دیا  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے حاصل کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں اور وہاں الیکشن 2020ء کیلئے پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کر دیا جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے عہدیداروں میں اسد اللہ خان ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ گلگت، دلفراز خان سینئر نائب صدر گلگت ، مقبول ولی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلگت، رضوان اللہ نائب صدر گلگت، عبدالرحیم نائب صدر چلاس دیامیر، وزیر اسحاق نائب صدر بلتستان، راجہ فخر غالم نائب صدر غذر گلگت ڈویژن، مظفر غازی نائب صدر گلگت، توقیر شاہ ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات گلگت، فقیر حسین سیکرٹری فنانس کشروٹ گلگت جبکہ الیکشن کیلئے ایڈوائزری کمیٹی میں سکردو سے ریٹائرڈ جسٹس طاہر علی شاہ، گلگت سے ریٹائرڈ جسٹس مظفر علی، چلاس (دیامیر بھاشا) سے ڈاکٹر بختاور شاہ،  بلتستان سے غلام عباس، کشروٹ‘ گلگت سے حافظ حسین احمد اور گلگت سے عاشق حسین شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...