عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے: ملالہ

Sep 27, 2021

نیویارک (نیٹ نیوز)امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر اجلاس سے ملالہ یوسفزئی نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔ ملالہ کا کہنا تھاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں