دفاع کیلئے آزاد فیصلے کرینگے، ترک صدر: روس سے میزائل سسٹم ایس 400 خریدنے کا اعلان

استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترکی نے روسی میزائل سسٹم ایس 400 خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی اپنے دفاع کیلئے آزادانہ فیصلے کرے گا۔ امریکہ نے پیٹریاٹ میزائل دیئے نہ ایف 35 سٹیلتھ طیارے۔ ترکی نے امریکہ کو 1.4 ارب ڈارلر ادا کئے۔ ترکی اور امریکہ کے تعلقات زیادہ بہتر نہیں۔ امریکہ نے نیٹو بلاک میں روسی میزائل سسٹم پر اظہار تشوش کیا۔ امریکی مخالفت کے باوجود روس سے مزید دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ 2015ء کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے بارے رکے ہوئے مذاکرات کے دوبارہ آغاز میں مدد کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے۔ چاہتے ہیں کہ مشترکہ جامع لائحہ عمل کی مکمل بحالی کے لیے مذاکرات جلد از جلد شروع ہوں۔ امید  ہے بات چیت دوبارہ شروع ہو گی۔ ثالثی کرنے والے یورپی ممالک امریکہ کی ایران کے ساتھ معاہدہ میں واپسی چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن