برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کے الیکشن میں 16 سال بعد سوشل ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہو گئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرین لیفٹ‘ سوشل ڈیموکریٹس نے جرمن الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی۔ بائیں بازو کی حکومت بننے کے امکانات ہیں۔ دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے 88 نشستیں حاصل کی ہیں۔ بائیں بازو اور لبرل پارٹیوں نے الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چانسلر انجیلا مرکل جماعت سی ڈی یو کے سیکرٹری جنرل نے ایگزٹ پول پر اظہار مایوسی کرتے کہا حالیہ نقصانات 2017ء میں ہوئے انتخابات کے مقابلے میں تلخ ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں سی ڈی یو اتحاد نے 30 فیصد سے زیادہ ووٹ لئے تھے۔ ایگزٹ پول کے مطابق قدامت پسند اتحاد 25-24 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ خالص لیفٹ کو 40 اور روایتی لبرلز کو 92 نشستیں ملیں۔
جرمنی: سوشل ڈیموکریٹس الیکشن جیت گئے‘ ایگزٹ پول مایوس کن‘ سیکرٹری انجیلا
Sep 27, 2021