نارووال (نامہ نگار) پاکستان پر کامیڈی تھیٹر کی حکومت ہے۔ احسن اقبال نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم روز کوئی نیا لطیفہ چھوڑتے ہیں۔ ان کے وزرا اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لئے ٹی وی پر آ کر نیا لطیفہ چھورٹے ہیں۔ چوتھے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سمیت سب کچھ مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ہے۔ لوگ الیکشن میں ان کا ایسا احتساب کرے گے لوگ (ق) لیگ کا انجام بھول جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی جہنم میں جھونکا ہے عوام ان کے لئے بددعائیں کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ نیب چیئرمین تقرری کے لئے ہم لیڈر آف اپوزیشن سے رابطہ نہیں کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں۔ وزیراعظم بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیئرمین تقرری عمل کا حصہ بن سکیں۔ اس وقت پاکستان کو جارحانہ سفارتی مہم کی ضرورت ہے۔ تاکہ اس سفارتی مہم کا مقابلہ کیا جا سکے جو ہمارا ہمسایہ ملک ہمارے خلاف مغربی ممالک میں کر رہا ہے۔ وزیراعظم گھر بیٹھے رہے آن لائن خطاب کو ترجیح دی۔ جنرل اسمبلی میدان خالی چھوڑ دیا گیا۔ وزیراعظم نے کیا جنرل اسمبلی کا سفر اس وجہ سے نہ کیا کہ اس قابل ذکر عالمی رہنما کیلئے ملاقات کا وقت نہیں۔
پاکستان پر کامیڈی تھیٹر کی حکومت‘ عوام بددعائیں دیتے ہیں: احسن اقبال
Sep 27, 2021