تحریک انصاف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے روڈمیپ تیار کر لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلے رائونڈ کے بعد تحریک انصاف نے بھی عوام سے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کے پس منظر میں بلدیاتی انتخابات ہیں جس کے بارے میں توقع کی جارہی  ہے  کہ ان کا انعقاد 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوگا۔  پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے  تحریک انصاف نے انتخابات کی تیاری کے لئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ یہ بات وسطی پنجاب پی  ٹی آئی کے صدر اعجاز چوہدری نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پی  ٹی آئی  وسطی پنجاب آج  سے تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشنز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا آغاز آج لاہور سے ہوگا۔ جبکہ ساتھ ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزراء کو بھی حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بلدیاتی انتخابات کنونشنوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو فعال بنایا جائے گا جبکہ پارٹی ارکان اسمبلی، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کو مضبوط امیدواروں کے چنائو کا  ٹاسک بھی دیدیا گیا۔ اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں بھرپور انداز سے جائے گی۔ واضح  رہے کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی جنوبی پنجاب میں رابطوں کا پہلا رائونڈ گزشتہ مہینہ کے دوران مکمل کر چکے ہیں۔  دوسری طرف مسلم  لیگ (ن) نے آئندہ ہفتہ کے دوران  ہونے والی ڈویژنل میٹنگز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...