لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا ہے کہ نواب زادہ نصر اللہ خان اور چوہدری ظہور الٰہی کی تحفظ نظریہ اسلام‘ خدمت عوام‘ ملکی استحکام اور دفاع کے لیے بہترین خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہ دونوں عظیم قائدین ملک وملت کی ترقی کے لیے ہمیشہ سب سے آگے بڑھ کر کام کرتے رہے ہیں۔ ایسے سیاستدانوں پر 22کروڑ پاکستانی فخر کرتے ہیں۔ وہ اتوار کے روز اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد آصف کی رہائش گاہ سنٹرل پارک میں پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب امیر مولانا محمد عبد اللہ فاروقی‘ مولانا عبدالستار نیازی‘ پروفیسر فیاض احمد سلفی اور میاں محمد اصغر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
نواب زادہ نصراﷲ‘ ظہور الٰہی کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے: زبیر احمد ظہیر
Sep 27, 2021