کرونا، 42 جاں بحق، دوحہ سے پشاور آنیوالے 30 مسافروں میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد، لاہور (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ملک بھر میں کرونا سے مزید 42 افراد جاں بحق  ہونے  کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 566ہو گئی۔ ایک ہزار 780 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 98 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 712 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 3090 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے نجات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 412 ہو گئی ہے‘ تاہم موذی مرض سے متاثر 4199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ خیبر پی کے کے دارالحکومت پشاور میں دوحا سے آنے والے 30 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے قرنطینہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں کے رپیڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ رپیڈ ٹیسٹ میں 30 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے قرنطینہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناء محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ صوبہ بھر میں کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مختلف سیکٹرز کے لئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ویکسینیشن کا ایک نیا ریکارڈ، روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ریکارڈ ویکسینیش ہو رہی ہے۔ 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر 636 ویکسینیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 515،765 افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگائی گئی جس سے اب تک صوبہ بھر میں لگائی گئی کل ویکسینز کی تعداد 42،227،855 ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگائی گئیں 45،909 ویکسینز سمیت اب تک کل 5،713،903  افراد کو کرونا وائرس کے خلاف بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...