رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) بھونگ مندر حملہ کیس کی کل(منگل) دوبارہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہو گی۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد اس کیس کی سماعت کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو اس کیس حاضری کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق کمشنر بہاولپور کیپٹن(ر) ظفراقبال اور ڈی سی رحیم یار خان ڈاکٹر خرم شہزاد کو بھی اس سماعت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
بھونگ مندر حملہ‘ سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت کل پھر ہو گی
Sep 27, 2021