میرواہ گورچانی (نامہ نگار) میرواہ گورچانی،پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار خاتون دوپٹہ چین میں پھنسنے سے جاں بحق- ورثاء کو ایمبولینس نہ مل سکی، نعش ڈاٹسن میں ڈال کر لے گئے-میرواہ گورچانی کے قریب کوٹ غلام محمد تھانے کی حدود پران موری پر اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار پچاس سالہ خاتون شریفاں زوجہ فاروق جٹ اچانک دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنسے سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا جہاں پر وہ دوران علاج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی‘ دوسری جانب متوفی کے ورثاء کے مطابق دونوں میاں بیوی کوٹ غلام محمد سے میرپورخاص جا رے تھے حادثے کا شکار ہو گئے ورثائ نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہمیں خاتون کی نعش لے جانے کے لئے ایمبولینس نہیں دی با حالت مجبوری ہم نعش کو ڈاٹسن میں لے کر جا رہے ہیں دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی انتظامیہ کے مطابق ایمبولینس ڈیڑھ ماہ سے خراب پڑی ہے تو ہم لیا کر سکتے ہیں- یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرواہ،میرپورخاص اور کوٹ غلام محمد روڑ پر حادثات روز کا معمول ہے مگر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی میں کسی بھی قسم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی کو فلفور نئی ایمبولینس فراہم کی جائے۔