الیکشن کمیشن دعابھٹوسے خٖفیہ شادی پرحلیم عادل شیخ کونااہل قراردے ،حیات کاکے پوٹا

Sep 27, 2021

نواب شاہ(بیورورپورٹ)بچہ کی پیدائش کے بعد شادی کا اقرار کرنے والے تحریک انصاف کی دعا بھٹو اورحلیم عادل شیخ کے خلاف الیکشن کمیشن کاروائی کریگا یہ بات پیپلز پارٹی نواب شاہ کے سینئیر رہنمائ￿  رئیس حیات کاکے پوٹا نے ذولفقار کھوکھر کی جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر سائیں پیر مہندی شاہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کی رئیس حیات کاکے پوٹا نے کہا حلیم عادل اور دعابھٹو نے نومولود بچہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے 2018 میں شادی کرنے کی تصدیق کی ہے تحریک انصاف کے سندہ اسمبلی میں اپوزشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندہ اسمبلی دعابھٹو نے شادی کو خفیہ رکھ کر الیکشن کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جیالے رہنماء نے چئیرمن الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کو تیسری شادی ظاہرنہ کرنے کی پاداش میں نااہل قرادیا گیا تھا کیا الیکشن کمیشن کا قانون تحریک انصاف کے ممبران سندہ اسمبلی کو ناہل قراردیگا یا ناہلی کا قانون صرف جیالے رہنماوں کے لئے ہے۔

مزیدخبریں