کراچی (اسپورٹس رپوٹر)پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلانکیا گیا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے اسکواڈ میں جا سکتے ہیں۔لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔