بلوچستان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پہلی کامیابی

Sep 27, 2021

اسلام اآباد (اسپورٹس ڈیسک )ر ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے خیبر پختون خواہ کو 43 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 172 رنز کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن کی پوری ٹیم 128 رنز پر ہمت ہار گئی۔ جبکہ  بلوچستان  نے اے ٹی ایف  سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے،سدرن پنجاب کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی ہے،عمدہ باؤلنگ کرنے پر عماد بٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے خیبر پختون خواہ کو 43 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 172 رنز کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن کی پوری ٹیم 128 رنز پر ہمت ہار گئی۔خیبر پختون خواہ کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کے پی کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی میں آل آؤٹ ہوئی۔26 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر حسین طلعت کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم اننگز کے آغاز ہی مشکلات کا شکار رہی. کے پی کی ابتدائی چار وکٹیں محض 19 رنز پر گر گئیں. کپتان محمد رضوان 6، اسرار اللہ 7 جبکہ عادل امین اور مصدق احمد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ایسے میں صاحبزادہ فرحان نے پہلے افتخار احمد اور پھر محمد وسیم کے ہمراہ پانچویں اور چھٹی وکٹ کے لیے بالترتیب 49 اور 45 رنز کی شراکت قائم کرکے خیبر پختون خواہ کو امید ضرور دلائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔صاحبزادہ فرحان اور محمد وسیم جونیئر نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلی. افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کے وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض تین جبکہ حسن علی وہاب ریاض، احسان عادل، قاسم اکرم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے. سینٹرل پنجاب کے اسٹار بیٹر اور کپتان بابر اعظم شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں دو چوکے لگانے کے باوجود جلد پویلین واپس لوٹ گئے. انہوں نے 16 رنز بنائے۔تاہم پہلے احمد شہزاد اور پھر حسین طلعت نے لمبی اننگز کھیل کر ان کی کمی محسوس نہ ہونے دی. احمد شہزاد نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 40 رنز کی اننگز کھیلی. انہوں نے بابر اعظم اور محمد اخلاق کے ہمراہ بالترتیب 42 اور 40 رنز کی شراکت قائم کی. محمد اخلاق نے 24 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی. انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ 75 رنز کی شراکت قائم کی. شعیب ملک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ اسرار اللہ، آصف آفریدی، محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بلوچستان  نے اے ٹی ایف  سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے،سدرن پنجاب کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی ہے،عمدہ باؤلنگ کرنے پر عماد بٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔فاتح ٹیم  نے 102 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور کی دوسری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبدالواحد بنگلزئی 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ان  کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں پہلی نصف سنچری ہے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کو پہلا نقصان کپتان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 8 کے انفرادی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ کے لیے عبدالواحد بنگلزئی  نے بسم اللہ خان کے ہمراہ 57 رنز کی شراکت قائم کی۔بسم اللہ خان 28 رنز بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے عماد بٹ تین اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہیں حسان خان نے آؤٹ کیا۔جس کے بعد تجربہ کار حارث سہیل کریز پر پہنچے۔ انہوں نے ٹاپ اسکورر عبدالواحد بنگلزئی کے ہمراہ 15 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ حارث سہیل تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 17.5 اوورز میں محض 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عماد بٹ نے 11 اور یاسر شاہ نے 19 رنز کے عوض تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمید آصف نے 2 جبکہ کاشف بھٹی اور خرم شہزاد ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سدرن پنجاب کے صرف تین بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔کپتان صہیب مقصود 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ حسان خان 19 اور ذیشان اشرف 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزیدخبریں