نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین وریندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگریزی اچھی تھی۔ایک ویڈیو شو کے میزبان کپل شرما نے سہواگ کو ان کے پرانے انٹرویو کی یاد دلائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹر یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور میں نے ایسی لڑکیوں سے شادی کی جن کی انگریزی اچھی تھی تاکہ ہماری انگریزی بھی اچھی ہو سکے۔واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ برطانوی نڑاد بھارتی اداکارہ گیتا بسرا سے 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ یووراج سنگھ نے بھی شادی کے لیے برطانوی نڑاد بھارتی اداکارہ ہیزل کیچ کا انتخاب کیا۔ وریندر سہواگ کی شادی 2004 میں آرتی اہلوت سے ہوئی۔
انگریز ی پر عبور کیلئے ایسی لڑکی سے شادی کی جس کی انگلش اچھی تھی، سہواگ
Sep 27, 2021