ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا  اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی

Sep 27, 2021

پراگ(اے ایف بی)ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے ایری ہوزومی اور ماکوتو نینومیا کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام اوسٹرا وا اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں جاری ہے۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی جانگ نے جاپان کی ایری ہوزومی اور ماکوتو نینومیا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی ایرن روٹیلف اور امریکا کی کیٹلین کرسچین سے ہوگا۔

مزیدخبریں