لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ترمیمی مسودہ قانون کو متوقع طور پر آئندہ جمعہ کے روز منظور کر لیاجائے گا۔ جس کے بعد گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ کی حیثیت اختیار کر لے گا اور آئندہ بلدیاتی الیکشن اسی قانون سازی کی روشنی میں ہوں گے۔ ترمیمی مسودہ قانون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11میٹرو پولٹین ہوں گی اور 70 فیصد سیٹیں متناسب نمائندگی کے طور پر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ رواں مہینہ کے دوسرے ہفتہ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کی ہدایت دی تھی۔