اووربلنگ، نیپرا جمعرات کو  عوامی سماعت کرے گی

Sep 27, 2021

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر نیپرا نے عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ تیس ستمبر کو معاملے پر عوامی سماعت ہوگی۔ بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا تھا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے اووربلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر بھیجے گئے تھے۔نیپرا کی جانب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو سماعت میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سماعت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں