افغانستان کو غذائی مدد فراہم کی جاتی رہے گی: فخرامام 

Sep 27, 2021

کبیروالا(نامہ نگار) افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں غذائی مدد فراہم کی جائیگی، حکومت کا فوکس کم آمدنی والے افراد کی آمدنی بڑھا نا ہے، حکومت،12 ایکڑ تک اراضی کے حامل کاشتکاروں کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اور انہیں 4 ارب روپے سبسڈی کی کرپشن سے پاک براہ راست فراہمی کیلئے کسان کارڈز کا اجرا جاری ہے،ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرنیشنل فوڈسیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت مہر الطاف الرحمن جوتہ سے اپنی رہائش گاہ پرملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کہ زرعی اکانومی اور زرعی انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں ویلیو ایڈیشن کی طرف جانا ہوگا ،جس کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے سائنسدان آگے آئیں۔ کپاس کی امدادی قیمت 2800 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے فی 40 کلوگرام کرنے سے کپاس کی کاشت کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔

مزیدخبریں