رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ )گندم کی کاشت کے موضوع پر ایف ایف سی کی طرف سے ایک فارمرز میٹنگ کا انعقاد۔ ماہرین نے کاشتکاروں کو بتایا گندم پاکستان کی اہم ترین نقد آور فصل ہے پاکستان میں گندم کی اوسط پیداوار تقریباََ 32من فی ایکڑ ہے۔ماہرین نے کاشتکاروں کو بتایا گندم کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال نہایت ضروری ہے۔ مزید براں ماہرین نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ کاشتکار اپنی زمین اور پانی کا تجزیہ کروائیں۔ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی کے فارم ایڈوائزری سنٹررحیم یار خان کے مینیجر محمد زاہد عزیز نے موضع احمدآبادمیں علاقہ کے ترقی پسند کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔