ملتان (نیوز رپورٹر)کنٹونمنٹ تاجربرادری سیلزٹیکس کی جبری رجسٹریشن اور ظالمانہ ٹیکس قوانین مستردکرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، ملک زاہداعوان اور ظفر اقبال خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوچاہیے 31 دسمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ مقرر کردی اور اس ریلیف کو فوری اعلان کیاجائے۔ اجلاس میں مرکزی تاجرراہنما شیخ طاہر، راناشاہداحمد، کلب عابد خان، رانا مبشررئیس، خواجہ دلشاد احمد، سجاد احمد بھٹی، اخترحسین، شیخ محمد شفیق، اعجاز کریم ودیگرشریک تھے۔