دراز کا سالانہ سیلزسمٹ ، 100,000سے زائد سیلرزکی ور چو ئل ایو نٹ میں شرکت 

اسلام آباد (  نوائے وقت رپو رٹ  ) پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز کے زیر اہتمام سالانہ سیلزسمٹ کا انعقاد ۔سیلز سمٹ میں ملک بھر سے 100,000سے زائد سیلرز ور چو ئل ایو نٹ میں شریک ہو ئے ۔سمٹ سے خطاب کرتے ہو ئے ہو ئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے بھی پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری کو بڑھانے کیلئے داراز کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت پلیٹ فارم کے لیے اپنی مدد جاری رکھے گی۔اس موقع پر سی ای او درازبجارک میکلسن نے سمٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پچھلے 12 مہینے ہر ایک کیلئے چیلنجنگ رہے ہیں ۔کو وڈ کے باوجود ای کامرس پلیٹ فارم نے اپنی پو زیشن مضبو ط کی ۔ پاکستان حکومت او ر دراز سے منسلک لو گو ں کا شکر گذار ہو ں جنہوں نے گذ شتہ12 مہینوں سے دراز پلیٹ فارم کے لیے آپریٹنگ ماحول کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔سیلرز نے اجتماعی طور پرمصنوعات کے معیار ، سروس اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ آنے والے 12مہینو ں میں سیلرز کے تجر بات سے فائد ہ اٹھا تے ہو ئے تینو ں شعبو ں پر تو جہ دیں گے ۔پہلے مر حلے میں سیلرز کے اعتما د کو بڑ ھا یا جا ئے گا ۔دوسرے مر حلے میں ٹو لز تک رسائی فراہم کر نے پر زور دیا جائے گا جو سیلرز کو اپنے کا روبار بڑ ھا نے میں مدد کر ینگے ۔ تیسرے مر حلے میں ہم واپسی کے عمل کو مزید بہتر کر ینگے تا کہ یقینی بنا یا جا سکے کہ سیلر ز کی طرف سے کو ئی غیر ضروری لا گت کا بو جھ نہ اٹھا یا جائے ۔ پاکستان میں ای کامرس تیز رفتاری سے تر قی کر رہی ہے ۔دراز نے سال کے شروع میں ادائیگی کے مر حلے کو پہلے ہی 14 سے کم کر کے 7 دن کرنے کے ساتھ سیلر ز کیلئے دیگر کئی اہم اقدمات کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان میں کوالٹی کنٹرول کا بہتر عمل ، سائن اپ کے عمل کو تیز کرنا ، دراز یونیورسٹی میں اضافہ اور سیلر کمیونٹی پلیٹ فارم کا قیام شامل ہیں۔سمٹ سے خطاب کرتے ہو ئے علی بابا ڈاٹ کام اے پی اے سی کے سربراہ اسٹیفن کوک نے کہا کہ ہماری بہترین کا رکردگی سےB2Bآن لائن کاروبار پاکستان میں 20فیصد تک بڑھے گا ، اس سے برآمد کنندگان کیلئے بہت بڑی مارکیٹ کھل جائے گی۔"حال ہی میں پاکستان میں برآمدات 339ارب تک پہنچ چکی ہیں ۔ ہمارا پلیٹ فارم عالمی سطح پر 100سے زائد ممالک کے خریداروں اور سیلرز کو جوڑتا ہے۔ دراز کیساتھ مل کرکاروبار ی افرادکو مکمل مقامی مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن منتقل کیا جائے۔سمٹ ختم ہونے کے بعد سیلرز نے اپنی توجہ پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ سیل11.11کی طرف موڑ دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن