اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کے تمام نالوں، گرٹینگ چیمبرز، مین ہولز کی صفائی، انکے ڈھکن، لین مارکنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے 54500 گریٹنگ چیمبرز میں سے 25000 کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے، اس اثنا میں پندرہ ہزار سے زائد مین ہول کورز کی صفائی کا عمل بھی تیزی سے مکمل کرلیا گیا ہیمزید برآں شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کے لئے متعلقہ عملے نے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں 2750 مین ہول کے ڈھکن اور 5060 مسنگ گریٹنگ کورز فکس کردئیے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے تمام نالوں کی صفائی بشمول پیچنگ اور کنکریٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔
اسلام آباد کے25000گریٹنگ چیمبرز میں صفائی کا عمل مکمل ہو گیا
Sep 27, 2021