اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ملک بھرمیں موسم کی مجموعی صورت حال آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگامحکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک اورتیزہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ریکار ڈ کئیگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل،لا ڑ کا نہ42،سبی اور تربت میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میںاسلام آباد34، لاہور35، کراچی37، پشاور37، کوئٹہ33، گلگت35، مظفرآباد36، مری22، چترال34، دیر32، مالم جبہ22، فیصل آباد36، ملتان36،سرگودھا37، سری نگر29، راولاکوٹ27، جموں34، لہہ22، پلوامہ22، اننت ناگ21، شوپیاں18اوربارہ مولہ میں22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا
Sep 27, 2021