جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) طالبات سے جھاڑو دلوانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہیڈ مسٹریس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش‘ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 139 دس آر قدیم کے سکول سٹاف کی طرف سے سکول ٹائم میں طالبات سے سکول کے باہر سڑک کی صفائی کروائی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہونے، الیکٹرانک میڈیا‘ سوشل میڈیا‘ پرنٹ میڈیا پر چلنے اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کے نوٹس لینے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز چک نمبر 114 دس آر مس سبیحہ اسلم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہانیاں نسرین اختر کی طرف سے ہیڈ مسٹریس و سٹاف کی جواب طلب رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مفصل انکوائری رپورٹ مرتب کرکے مزید کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری خانیوال و دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کرتے ہوئے سکول سٹاف و ہیڈ مسٹرس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
جہانیاں : طالبات سے جھاڑو دلوانے پر ہیڈ مسٹریس کیخلاف کارروائی کی سفارش
Sep 27, 2021