ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) خاتون کو جلانے کا معاملہ، جعلی پیر کے5ساتھی گرفتار نہ ہوسکے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر183ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر جن نکالنے کے بہانے 35سالہ خاتون ماہ نور کو آگ لگانے کا معاملہ ،جعلی پیرکے5ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے مبینہ نامزد ملزمان پر جعلی پیر کی مدد کرنے کا الزام ہے ذرائع کے مطا بق پیر نے جن نکالنے کے لئے متاثرہ خاتون کو ایک جگہ بیٹھا کر ان کے ارگرد آگ جلانے کے لئے10من سوکھی لکڑی بھی متاثرہ خاتون کے بھائیوں کی مدد سے پہلے ہی منگواکر رکھی ہوئی تھی دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس لینے کے بعد آر پی او ملتان کی ٹیم بھی تمام صورتحال کا جائزہ مختلف زاویوں سے لے رہی ہے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرپی او ملتان سے مطا لبہ کیا ہے کہ صورتحال کی میرٹ پر تفتیش کر کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
خاتون کو جلانے والے جعلی پیر کے5ساتھی گرفتار نہ ہوسکے
Sep 27, 2021