محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  میں  1ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ 

 ملتان( نمائندہ نوائے وقت )حکومت پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحاتی اقدامات جاری،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 1000 نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ  ایک ہزار  نرسوں کی بھرتی سے نرسنگ سیکٹر کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اتنی تعداد میں بھرتی سے ہسپتالوں میں مریضوں کی ہیلتھ کیئر میں نمایاں بہتری آئیگی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بھرتیوں کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی ۔

ای پیپر دی نیشن